امریکہ کی فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ہلیری کلنٹن کے ای
میل کی نئی کھیپ میں کسی طرح کے مجرمانہ ثبوت نہیں ملنے کا حوالہ دیتے ہوئے
انہیں ہری جھنڈی دے دی ہے۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمس کومی نے کانگریس کو لکھے ایک خط میں کہا کہ
تفتیشی ایجنسی نے اپنا کام
مکمل کر لیا ہے اور اسے ایسا کچھ نہیں ملا ہے جس
سے اس صورت حال میں کسی تبدیلی کی گنجائش ہو۔ اسی سال جولائی میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے کہا تھا کہ امریکی وزیر
خارجہ رہتے ہوئے کلنٹن نے حساس چیزوں کے تعلق سے اپنے ذاتی ای میل سرور پر
لاپرواہی برتی تھی لیکن کوئی جرم نہیں کیا تھا۔